Wed, September 16, 2026

پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ’’گلاس ورکر‘‘ امریکہ میں پیش

پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ’’گلاس ورکر‘‘ امریکہ میں پیش

اسلام آباد : پاکستان میں بننے والی پہلی ہاتھ سے تیار کی گئی اینیمیٹڈ فلم "گلاس ورکر" کو امریکہ میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے، جو ملکی اینیمیشن انڈسٹری کے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے۔

اس فلم کی کہانی اور اینیمیشن نوجوان پاکستانی فنکار عثمان ریاض نے تخلیق کی ہے، جنہوں نے سینکڑوں مناظر اور کردار ہاتھ سے ڈرائنگ کر کے اینیمیٹ کیے۔ فلم میں 1477 سینز اور 2300 ہاتھ سے بنائے گئے کردار شامل ہیں، جو اس کی محنت اور فنکاری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

کہانی ایک نوجوان لڑکے اور ایک فوجی کی بیٹی کے گرد گھومتی ہے، جو جنگ زدہ ماحول میں اپنے جذبات، خواب اور رشتوں کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فلم میں 230 سے زائد افراد کی آوازیں شامل کی گئی ہیں، جن میں پاکستانی اور غیر ملکی فنکار دونوں شامل ہیں۔ پروڈکشن کمپنی واٹر میلن پکچرز نے بتایا ہے کہ یہ فلم نہ صرف امریکی سینما گھروں میں دکھائی جا رہی ہے، بلکہ جلد امریکی تھیٹرز میں بھی پیش کی جائے گی۔
کمپنی کے شریک بانی حمزہ علی کے مطابق ’’گلاس ورکر‘‘ کو 2025 کے اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) کے لیے منتخب بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا "یہ صرف ایک اینیمیٹڈ فلم نہیں بلکہ ایک جذباتی سفر ہے، جو ہر دیکھنے والے کے دل کو چھو جائے گا۔"

ٹیگز: