Wed, September 16, 2026

قوم کے اتحاد نے دشمن کے حوصلے پست کر دیے، محسن نقوی

قوم کے اتحاد نے دشمن کے حوصلے پست کر دیے، محسن نقوی

گوجرانوالہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام اور افواج نے جس یکجہتی اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے، اس کے بعد دشمن کسی بھی نئی کارروائی سے پہلے سو بار سوچے گا۔

محسن نقوی نے یہ بات مرکز مصطفیٰ گوجرانوالہ کے دورے کے دوران کہی، جہاں انہوں نے مرکز کے مختلف شعبے دیکھے اور مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات کی۔ انہوں نے دینی تعلیم کے فروغ میں مرکز مصطفیٰ کے کردار اور طلبہ کے مثبت رویے کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ "حالیہ کشیدگی کے دوران قوم نے جو اتحاد اور جرات دکھائی، اس نے طاقتور دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ اللہ کے کرم سے ہمیں کامیابی ملی، اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی۔"
انہوں نے مزید کہا کہ"ہمارے دفاعی اقدامات نے دشمن پر خوف طاری کر دیا ہے، اور اس کی نام نہاد طاقت بے نقاب ہو چکی ہے۔"
مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے بھی کہا کہ پاکستانی قوم نے بھرپور اور بہادرانہ ردعمل دیا، اور ہماری مسلح افواج نے وہ جواب دیا جس کا دشمن تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ آخر میں ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

ٹیگز: