Wed, September 16, 2026

تہران میں شہداء کا غم و غصہ: علی لاریجانی اور عسکری قیادت کی نمازِ جنازہ

تہران میں شہداء کا غم و غصہ: علی لاریجانی اور عسکری قیادت کی نمازِ جنازہ

تہران : ایرانی دارالحکومت تہران کا 'انقلاب اسکوائر' آج "اللہ اکبر" اور انتقام کی صداؤں سے گونج اٹھا، جہاں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی، بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی اور درجنوں بحریہ اہلکاروں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ ہزاروں سوگواروں، اعلیٰ فوجی قیادت اور حکومتی عہدیداروں نے اپنے قائدین کو الوداع کہا۔
واضح رہے کہ علی لاریجانی گزشتہ روز تہران میں اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے بیٹے سمیت شہید ہوئے تھے، جبکہ بسیج فورس کے سربراہ بھی اسی حملے کا نشانہ بنے۔ اس کے علاوہ 4 مارچ کو سری لنکا کے ساحل کے قریب امریکی بحریہ کے مبینہ ٹارپیڈو حملے میں شہید ہونے والے ایرانی بحریہ کے اہلکاروں کا جنازہ بھی اسی اجتماع کا حصہ تھا۔
نمازِ جنازہ کے فوراً بعد ایران نے اپنی فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائلوں کی برسات کر دی۔

ٹیگز: