طویل عرصے تک بھارت پاکستان پر ایک ایسی ریاست کا الزام لگاتے ہوئے عالمی سطح پر اپیگنڈا کرتا رہا ہے کہ یہاں مذہبی آزادی نہیں ہے اور پاکستان میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی نے اس سلسلے میں بہت لابنگ کی مگر ہر جگہ منہ کی کھانا پڑی۔ کہا جاتا ہے کہ جوکسی کے لئے گڑھا کھودتا ہے اور خود ہی اسی میں گرتا ہے بعینہ بھارت کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے کرتے بھارت خود ہی دنیا بھر میں بے نقاب ہو گیا اور ثابت ہو گیا کہ پاکستان امن پسندوں اور مذہبی آزادی دینے والا ملک ہے جہاں ہر اقلیت آزادانہ رہ رہی ہے۔ پاکستان میں کچھ بھی خرابی نہیں ، نیز یہ سب بھارتی چالیں تھیں۔ اب بھارت خود دنیا بھر میں منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (USCIRF) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں مودی سرکار کے فاشسٹ چہرے کو بے نقاب کرتے ہوئے بھارت کو ”خاص تشویش والے ممالک“ (CPC) کی فہرست میں برقرار رکھنے اور ہندوتوا کے گڑھ آر ایس ایس اور جاسوسی ادارے را پر فوری طور پر عالمی پابندیاں لگانے کی سفارش کر دی ہے۔ رپورٹ میں واضح طور پر مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں کی ذمہ داری قبول کرنے یا انہیں برداشت کرنے پرآر ایس ایس اور را جیسے اداروں اور ان کے عہدیداروں پر ٹارگٹڈ پابندیاں لگائی جائیں، ان کے اثاثے منجمد کیے جائیں اور ان کے امریکہ داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ واشنگٹن کی جانب سے بھارت کو اسلحے کی فراہمی روکنے اور سکیورٹی امداد کو مذہبی آزادی کی بہتری سے مشروط کرنے کی تجویز اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ بھارتی ریاست اب اپنے ہی شہریوں کے خلاف ایک قابض ظالم قوت بن چکی ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے کینیڈا اور امریکہ میں مقیم سکھ اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف ”ٹرانس نیشنل ریپریشن“ کی مہم کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امریکی محکمہ انصاف کو ان مجرمانہ سرگرمیوں کی تحقیقات اور پراسیکیوشن کا حکم دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں آرایس ایس کے زیرِ سایہ ہندو قوم پرست گروہوں کو ”سزا سے مکمل استثنیٰ“ حاصل ہے، جبکہ اقلیتی رہنماو¿ں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو جیلوں میں بنیادی طبی سہولیات سے محروم رکھ کر”خاموش قتل“ کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ نے واضح کیا ہے کہ بھارت میں نافذ کردہ ”اینٹی کنورژن“ قوانین اور تعلیمی بائیکاٹ جیسی پالیسیاں دراصل مسلمانوں اور عیسائیوں کو معاشی اور سماجی طور پر مفلوج کرنے کا ایک ہتھیار ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے امریکی شہریوں اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف مسلسل ہراسانی اور ڈرانے دھمکانے کے اقدامات کی بنیاد پر ”آرمز ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ“کے سیکشن 6 پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ بھارت کو اسلحے کی فروخت روکی جا سکے۔بھارتی پروپیگنڈا مشینری اور لابی گروپس کی جانب سے امریکی پالیسیوں پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے بھارتی ایجنٹوں کی لابیئنگ پر پابندی لگانے کی تجویز بھارت کی عالمی سطح پر رسوائی کا واضح ثبوت ہے۔مئی 2025 کی عسکری ہزیمت کے بعد اب سفارتی محاذ پر یہ عبرتناک رسوائی ثابت کرتی ہے کہ ہندوتوا کا نظریہ اب عالمی امن کے لیے سب سے بڑا کینسر تسلیم کر لیا گیا ہے اور بھارت کا”عالمی طاقت“ بننے کا ڈھونگ بری طرح پٹ چکا ہے۔ پاکستانی فورسز نے بھارت کو ایسی عبرتناک دھول چٹائی ہے جو اسے ہمیشہ یاد رہے گی۔ رات کی تاریخی میں پاکستانی سر زمین پر حملہ کر کے بھارت نے اپنے آپ کو بے نقاب کرا لیا۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران بھارت کی جو درگت بنی وہ اسے بہت پیچھے لے گئی ہے۔ یہ مودی ہی ہے جس نے بھارتی غرور کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کی راہ ہموار کی اور پاکستان کو یہ جواز فراہم کیا کہ دنیا پر باور ہو سکے کہ خطے کی سپر پاور بھارت نہیں بلکہ پاکستان ہے۔ آج دنیا کی آنکھوں سے بھارت کا مصنوعی سحر ٹوٹ چکا ہے، ثابت ہو گیا کہ انتہا پسندی کا اصل گڑھ دہلی ہے، جبکہ پاکستان اپنے صبر اور ذمہ دارانہ رویے کی بدولت خطے میں سچائی اور عالمی وقار کا واحد فاتح علمبردار ہے۔ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں آج پوری دنیا دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان نے اپنی باوقار سفارتی پالیسی کے باعث یہ ثابت کر دیا ہے کہ خطے کا سب سے اہم ملک پاکستان ہی ہے۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے ، افغان رجیم کی دہشت گردی پر بھی اسے سبق سکھایا جارہا ہے یوں لگ رہا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں اپنی مکاریوں کی وجہ سے تنہا رہ گیا ہے ، اس کے بغل بچے افغان طالبان بھی آخری سانسیں لے رہے ہیں اور پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔