Wed, September 16, 2026

ہندوتوا نظریے سے خطے کا امن خطرے میں ہے، صدر آصف زرداری

ہندوتوا نظریے سے خطے کا امن خطرے میں ہے، صدر آصف زرداری

راولپنڈی: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے بھارت میں بڑھتے ہوئے ہندوتوا نظریے کو جنوبی ایشیا کی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

صدر زرداری نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور بھارتی حملوں کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور عوام نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور دلیرانہ انداز میں مقابلہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

صدر نے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور قوم کے اتحاد، عزم اور ہوشیاری کو وطن کے دفاع کی مضبوط ترین دیوار قرار دیا۔

ٹیگز: