Wed, September 16, 2026

ایم ایم عالم کی 12ویں برسی: جنگی ہیرو کو خراجِ عقیدت پیش

ایم ایم عالم کی 12ویں برسی: جنگی ہیرو کو خراجِ عقیدت پیش

لاہور : آج 18 مارچ کو 1965ء کی جنگ کے ہیرو، ایئر کموڈور ایم ایم عالم کی 12ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ ایم ایم عالم نے اپنی بہادری اور مہارت سے بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیارے صرف ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مار گرائے، جس نے دشمن کو حیران کن شکست دی۔

انہیں 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر "ستارہ جرأت" سے نوازا گیا تھا۔ ایم ایم عالم کی شجاعت نے پاکستان کو جنگی فضائی میدان میں ایک نئی پہچان دی۔ ایم ایم عالم 18 مارچ 2013 کو 78 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، لیکن ان کی بہادری اور خدمات آج بھی پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ آج ان کی 12ویں برسی کے موقع پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: