Wed, September 16, 2026

انتساب

انتساب

(گذشتہ سے پیوستہ)
٭عفاری ہرکارہ کے نام (جس نے غزوہ احد سے قبل کفار کی تیاری کے متعلق حضرت عباسؓ کا خط مدینہ میں سرکارؐ کو پہنچایا۔
٭اُن ساعتوں کے نا م جب سرکارؐ نے احد کے میدان میں اترنے سے پہلے زرہ بندی کی حضرت ابوبکرؓ اور عمرؓ ہمراہ تھے۔
٭جناب حضرت ابودجانہؓ کے نام (جنہوں نے احد میں سرکارؐ کی تلوار کا حق ادا کیا)
٭رسول اللہﷺ کے پھینکے اُس نیزے کے نام جس نے ابی بن خلف کو عبرت بنا دیا۔
٭حارث بن سلمہؓ کے نام
٭حضرت ابو سلمہؓ کے نام
٭حضرت عبداللہؓ بن انیس کے نام
٭حضرت زیدؓ بن دثنہ کے نام
٭حضرت خبیبؓ کے نام  
٭قاصدِ رسول جناب ہرامؓ بن مسلمان کے نام
٭حضرت مکعبؓ بن زید کے نام
٭حضرت زیدؓ بن ثابت کے نام جو رسول اللہﷺ کے پہلے کاتب وحی اور تدوین قرآن کے نگران تھے 
٭بدر ثانی کے سفر کے نام
٭غزوہ ذات الرقاع کے نام جس کی سپہ سالاری سرکارؐ نے کی تھی
٭5 ہجری کے اُن مہینوں کے نام جن میں رسول اللہﷺ کو اعلان نبوت کے بعد سکھ کا سانس نصیب ہوا۔
٭ غزوہ دومتہ الجندل کے نام
٭حضرت طلحہؓ بن عبید اللہ کے نام جنہوں نے احد میں آقا ؐ کو کھائی سے نکالا تھا
٭احد کے نام جو آقاؐ کو پناہ دینے کی غرض سے کھل گیا۔
٭ام عمارہؓ (انصاری) کی بہادری کے نام
٭حضرت سعد بن ابی وقاصؓ (مسلمانوں میں پہلے تیر انداز) کے نام ، جن کو رسولؐ نے کہا کہ سعد میرے ماں باپ آپ پر قربان۔
٭حضرت انسؓ بن نغر کے نام
٭حضرت کعبؓ بن مالک کے نام جنہوں نے غزوہ احد میں آقاؐ کو دیکھ کر مومنین کو آواز لگائی آقاؐ تو موجود ہیں۔
٭ غزوہ احد میں آقاؐ کے گرد حصار بنانے والے صحابہؓ کے نام
٭ میرے آقاؐکے شہید دندان مبارک ا ور بہنے والے پاک لہو کے نام
٭حضرت ابو عبیدہؓ بن الجراح کے نام
٭احد میں آقاؐ کی اقتدا میں پڑھی جانے والی نماز کے نام
٭احد کے شہداء کے نام۔
٭ تدفین شہدا کربلا کے وقت کرب، دکھ اور دلوں کی گرفتگی کے نام 
٭ حضرت امیر حمزہؓ کو کفن کے طور پر دی گئی سرکارؐ کی چادر اطہر کے نام 
٭صحابہ اجمعین کی اُس خواہش اور حسرت کے نام جب آقاؐ امیر حمزہؓ کی تدفین کر رہے تھے تو آقا کریمؐ کا دکھ، محبت، سوگ اور دل گرفتگی دیکھ کر صحابہ اجمعین کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ کاش آج امیر حمزہؓ سیّد الشہداء کی جگہ ہم ہوتے۔ 
٭سیّد الشہدا حضرت امیر حمزہؓ کے نام
٭حلف الفضول کے نام
٭ ازواج مطہراتؓ کے نام
٭ غزوہ خندق کے بعد سعد بن معاذؓ کا بنی قریظہ کے متعلق فیصلے کے نام 
٭صلح حدیبیہ کے نام 
٭سرکار کریمؐ کی حکمت ، بردباری 
٭بیعت رضوان کے نام 
٭حضرت ابو جندلؓ کے نام 
٭شراب کی حرمت کے حکم کے نام 
٭سرکارؐ کی طرف سے اسلام کی دعوت دیگر ریاستوں میں بھیجی گئی اُس دعوت کو لے کر جانے والے ان سفیروں کے نام۔۔۔ جناب وحیہ بن خلیفہ کلبیؓ بسوئے ہرقل (روم) ،جناب عبداللہ ابن حذافہؓ بسوئے کسریٰ ایران (خسرو پرویز)، جناب عمرو بن امیہ الضمری ؓ بسوئے نجاشیٔ حبشہ (اصحمہ)، جناب حاطب بن ابو بلتعہ ؓ بسوئے مقوقس (شاہ مصر و اسکندریہ) ،جناب عمرو بن العاصؓ بسوئے شاہان عمان (جیفر و عبد پسران ا لجلندی) ، جناب سلیط بن عمرو ؓ بسوئے رئیس یمامہ ھوزہ ،جناب علاء بن حضرمی ؓ بسوئے رئیس بحرین (منذربن ساوی) ،جناب شجاع بن وہب بسوئے رئیس اسدؓ غسان (حارث بن ابھی شمر (الغسانی) ،جناب مہاجربن امیہ مخزومیؓ بسوئے رئیس یمن (حارث حمیری) ،مصعبؓ بن عمیر کے نام جو مدینہ والوں کو حکم سرکارؐ پر تبلیغ کے لیے گئے۔   (جاری ہے)

ٹیگز: