٭عام الحزن کی بیعت کے نام (وہ سال جب حضرت خدیجةؓ الکبریٰ اور جناب حضرت ابی طالب کا وصال ہوا) جنت المعلیٰ کے نام
٭ایک ملعون نوجوان نے سرکار کے فرق مبارک میں مٹی ڈالی تو گھر تشریف لانے پر خاتون جنت جناب سیّدہ فاطمة الزہرہ دختر رسول اللہﷺ روتی بھی جاتیں اور دلجوئی بھی کرتی جارہی تھیں اور سرکار اُن کی دلجوئی فرما رہے تھے محبتوں کے ان سمندروں کے نام
٭طائف کے باغ میں انگور کی اس بیل کے نام جس کے سائے میں طائفیوں کی سنگباری کے بعد میرے آقا نے چند ساعتیں سکون کیا۔
٭غلام عداس نصرانی کے نام جنہوں نے زخمی اور نڈھال سرور کونین کو انگور کا خوشہ پیش کیا جو میرے آقا نے تناول فرمایا۔
٭جناب ام المومنین حضرت سودہؓ کے نام
٭آقاﷺ کی عم زاد ہند کے نام
٭آقاﷺ کی عم زاد ام ہانیؓ کے نام جن کے گھر سے آقاﷺ معراج پر تشریف لے گئے
٭اس براق کے نام جسے معراج النبی کے موقع پر آقا کی سواری بننا نصیب ہوا۔ معراج النبی کے سفر کی زمین سے لے کر سدرة المنتہیٰ تک کی تمام منزلوں اور ساعتوں انبیاءکرام ، فرشتوں ، عجائبات اور پیش آمدہ مرحلوں کے نام
٭ان انمول لمحوں کے نام جب رب العالمین اور رحمت العالمین باہم محو کلام ہوئے۔
٭بیعت عقبہ اولیٰ کے بارہ خوش نصیبوں کے نام
٭بیعت عقبہ ثانیہ کے72 جانبازوں کے نام
٭پہلی دوسری مختلف ٹولیوں اور اکا دکا ہجرت یثرب (مدینہ منورہ) کرنے والوں کی خوش بختی کے نام
٭آقاﷺ اوریار غار کی غار ثور میں نصرت کرنے والوں کے نام
٭غار ثور کے منہ پر مکڑی کے جالے، کبوتروں کے نشیمن اور انڈوں اور شاخہائے درخت اور جھاڑیوں کے پھیلاو¿ کے نام
٭جالا بننے والی مکڑی، گھونسلہ بنانے والے جنگلی کبوتروں اور جھاڑیوں درختوں پتوں کے نام
٭راز دان ثور کے نام
٭ حضرت اسماءبنت حضر ت ابو بکرؓ (ذات النطاقین) کے نام
٭رہرو دشت (ہجرت یثرب کے موقع پر آقاﷺ اور حضرت ابو بکرؓ کے گائیڈ) عبداللہ بن اریقط کے نام
٭شتروں اور اونٹنی قصوا کی قسمت کے نام
٭ہجرت کی راہوں اور سرکار کی نظروں سے گزرنے والے زمین و آسمان کے مناظر کے نام
٭ ہجرت کے سات دن اور سات راتوں کے بعد قبیلہ بنی سعد کے سردار بریدہ¿ اسلمی کی طرف سے پہلے سلام اور خوش آمدید کہنے کے نام
٭قبا کی خوش نصیبی کے نام
٭مدینہ کے مسلمانوں کے شوق دیدار، انتظار اور تصور ملاقات کے نام
٭ شاہِ مرداں شیریزداں سیّدنا حضرت علیٰ سلام اللہ علیہ کی ہجرت کے نام
٭سرکارﷺ کا مدینہ میں انتظار کرنے والوں میں سے اس پہلی نظر کے نام جس نے شرفِ دیدار حاصل کیا۔
٭ قبا سے سرکارﷺ جمعہ کے دن رخصت ہوئے اس پہلے جمعہ کے نام جو سرکار نے پڑھایا (وہ مسجد آج مسجد جمعہ کے نام سے منسوب ہے)
٭سرکارﷺ کی سواری (ناقہ) قصواءمبارک کے نام۔
٭سہل اور سہیل (دو یتیم بچے) کی قسمت کے نام جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ ان کی ملکیت زمین پر سرکارﷺ کی ناقہ (سواری) رکی جس کی قیمت ادا کر دی گئی جس پر مسجد اور سرکارﷺ کے لیے حجرات تعمیر کرا دیئے گئے۔
٭قبیلہ بنو نجار کی ان بچیوں کے نام جنہوں نے ڈفلی پر سرکارﷺ کی آمد میں خوش آمدید کے روایتی گیت گا کر سرکارﷺ کا استقبال کیا۔ (اُس جگہ آج بچیوں کا مدرسہ ہے اس کا نام سرکارﷺ کی ایک اونٹنی قصویٰ مبارک کے نام پر ہے۔
٭قبیلہ بنی نجار کے نام۔
٭ابو ایوب انصاریؓ کو میزبانیِ رحمت العالمینﷺ نصیب ہوئی ان کی خوش بختی کے نام (بعد میں مسجد اور حجرے تیار ہونے پر سرکارﷺ اپنے گھر اور مسجد تشریف لے آئے تھے)
٭مسجد نبویﷺ کی تیاری میں مشقت کرنے والے انصار و مہاجرین عشاق رسول کے نام (مسجد اور حجروں کی تیاری میں سرکارﷺ نے بھی برابر کی محنت کی)
٭مواخات مدینہ (بھائی چارہ) کی بے مثال گھڑیوں کے نام
٭اصحابِ صفہؓ کے نام
٭میثاقِ مدینہ کی پر وقار اور عظیم گھڑیوں اور شرکاءکے نام
٭جناب حضرت عائشہ بنت ابو بکرؓ کی رخصتی اور ام المومنینؓ کی سعادت و خوش نصیبی کے نام
٭نماز کے بعد فرضیتِ روزہ اور حدود کے نفاذ سے اسلامی معاشرے میں پیدا ہونے والے حسن و برکات کے نام
٭ترویج اذان اور ان عظیم لمحوں کے نام جب پہلی بار حضرت بلالؓ نے اذان دی۔ (جاری ہے)