تالاہاسی: گیمنگ انڈسٹری کی معروف کمپنی راک اسٹار گیمز نے اپنی آنے والی بلاک بسٹر گیم GTA VI کی ریلیز ڈیٹ جاری کر دی ہے، جو دو مرتبہ تاخیر کے بعد اب 19 نومبر کو مارکیٹ میں پیش کی جائے گی۔
یہ سیریز کی آٹھویں مرکزی قسط ہے، اور اسے GTA V کے 13 سال بعد ریلیز کیا جا رہا ہے، جو ویڈیو گیمز کی تاریخ کی دوسری سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گیم ہے۔
Pre-orders for Grand Theft Auto VI will officially begin on June 25 on digital storefronts and at other select retailers.
— Rockstar Games (@RockstarGames) June 18, 2026
Check out the official cover art, also available as downloadable artwork at https://t.co/XPwC8URCQ4 pic.twitter.com/pRVXk4eyDQ
نیو یارک میں قائم ٹیک ٹو انٹرایکٹو کی ذیلی کمپنی راک اسٹار گیمز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گیم کی پری آرڈرز ڈیجیٹل اسٹورز اور منتخب ریٹیل آؤٹ لیٹس پر شروع کی جائیں گی۔
کمپنی نے گیم کا آفیشل کور آرٹ بھی جاری کر دیا ہے، تاہم اس کی قیمت سے متعلق کوئی باضابطہ تفصیل سامنے نہیں آئی۔ البتہ ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس کی ابتدائی قیمت تقریباً 80 ڈالر ہو سکتی ہے۔
GTA سیریز اپنی کھلی دنیا اور جرائم پر مبنی کہانیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر پہچانی جاتی ہے، جہاں کھلاڑی مختلف مجرمانہ کردار ادا کرتے ہوئے مشنز مکمل کرتے ہیں۔ یہ فرنچائز 1997 سے اسی انداز میں مقبول ہے۔
نئی قسط کو پہلے 2025 میں ریلیز کیا جانا تھا۔ گیم کا اسکرین پلے ایک وائس سٹی سے مشابہ شہر میں ترتیب دیا گیا ہے، جبکہ پہلی مرتبہ اس میں ایک قابلِ کھیل خاتون کردار بھی شامل کیا گیا ہے۔
سیریز پر ماضی میں پرتشدد مواد اور جرائم کو فروغ دینے کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں، تاہم کمپنی ان الزامات کو مسترد کرتی آئی ہے۔
گیم میں مختلف مشنز کے دوران گاڑیوں کی چوری، منشیات کی سرگرمیاں، ڈکیتی اور دیگر مجرمانہ کارروائیاں شامل ہوتی ہیں، جن پر سماجی حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔