Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار کا کینیڈین وزیر خارجہ سے رابطہ، تعاون بڑھانے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا کینیڈین وزیر خارجہ سے رابطہ، تعاون بڑھانے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا اور پاکستان و کینیڈا کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی تازہ سفارتی پیش رفت اور آئندہ ملاقاتوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں فریقین نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر زور دیا۔

اس موقع پر آئندہ جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والی مجوزہ ملاقات پر بھی بات چیت ہوئی، جہاں اہم سفارتی امور زیر غور آنے کی توقع ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسلسل رابطے اور تعاون کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور علاقائی استحکام کو بھی فروغ ملے گا۔

ٹیگز: