Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، ملکی و عالمی منڈیوں میں کمی ریکارڈ

سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، ملکی و عالمی منڈیوں میں کمی ریکارڈ

کراچی: پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کا اثر مقامی منڈیوں پر بھی پڑا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2245 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونا اب 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ 10 گرام سونا 1925 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے تک آ گیا ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر کی کمی کے بعد 3378 ڈالر پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوا تھا، جب قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کے محتاط رویے، ڈالر کی قیمت میں رد و بدل، اور بین الاقوامی معاشی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمت پر براہِ راست اثر ڈال رہے ہیں۔

ٹیگز: