Wed, September 16, 2026

اسرائیلی حملوں میں ایران میں 585 افراد شہید ہوچکے

اسرائیلی حملوں میں ایران میں 585 افراد شہید ہوچکے

واشنگٹن: انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں کم از کم 585 افراد شہید اور 1326 زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 239 عام شہری اور 126 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، جبکہ دیگر افراد کی شناخت جاری ہے۔

ایرانی حکومت کی جانب سے حملوں کے بعد تازہ اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے، آخری مرتبہ پیر کے روز 224 افراد کی ہلاکت اور 1277 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مقامی ذرائع اور آزاد رپورٹس کی مدد سے تصدیق شدہ معلومات جمع کرتے ہیں۔ یہ وہی تنظیم ہے جس نے 2022 میں مہسا امینی کے واقعے کے بعد مظاہروں کے درست اعداد و شمار فراہم کیے تھے اور عالمی سطح پر سراہا گیا تھا۔

ٹیگز: