Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلاول بھٹو سے ملاقات، صوبے کی صورتحال پر اہم بریفنگ

وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلاول بھٹو سے ملاقات، صوبے کی صورتحال پر اہم بریفنگ

اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں صوبے کی سیاسی و انتظامی صورتحال سمیت امن و امان کے معاملات پر آگاہ کیا۔

ملاقات میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات، زیارت سانحے کی تحقیقات اور قیام امن کے لیے سیاسی مشاورت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل مذاکرات ہیں، جبکہ دہشت گردی کے خلاف پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے اور وہ اس کے خلاف متحد ہے

ٹیگز: