اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور سید قمر رضا نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں آزاد جموں و کشمیر میں جاری انتخابی سرگرمیوں، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر پارٹی امور، سیاسی رابطوں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔