Wed, September 16, 2026

پاکستان کے دورۂ انگلینڈ میں وارم اپ میچ تین روزہ ہوگیا

پاکستان کے دورۂ انگلینڈ میں وارم اپ میچ تین روزہ ہوگیا

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ کے دورے کے دوران ہونے والے وارم اپ میچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ پاکستان اور پی سی سی سلیکٹ الیون کے درمیان بیِکنہَم میں کھیلا جانے والا میچ اب چار کے بجائے تین روز پر مشتمل ہوگا۔

نئے شیڈول کے مطابق مقابلہ 13 اگست سے 15 اگست تک جاری رہے گا، جبکہ اس کا آغاز پہلے 12 اگست سے ہونا تھا۔

شیڈول میں تبدیلی کے باعث 12 اگست کے لیے خریدے گئے ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔ تاہم 13، 14 اور 15 اگست کے ٹکٹ رکھنے والے شائقین انہی ٹکٹوں پر میچ دیکھ سکیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 19 اگست کو لیڈز میں شروع ہوگا، جبکہ باقی دونوں ٹیسٹ لارڈز اور ایجبسٹن میں کھیلے جائیں گے۔

ٹیگز: