میکسیکو :فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور نئے عالمی چیمپئن کا فیصلہ کل ہونے والے فائنل میں ہوگا۔ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں عالمی فٹبال کا سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔
فائنل سے قبل آج تیسری پوزیشن کے لیے فرانس اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کا اختتام کامیابی کے ساتھ کرنے اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گی، جبکہ فٹبال شائقین کو دونوں میچوں میں سخت اور دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔