Wed, September 16, 2026

ورلڈ کپ کا آخری امتحان، ارجنٹینا اور سپین عالمی اعزاز کے لیے ٹکرائیں گے

ورلڈ کپ کا آخری امتحان، ارجنٹینا اور سپین عالمی اعزاز کے لیے ٹکرائیں گے

نیو جرسی: فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور سپین کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں امریکی ریاست نیو جرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں عالمی فٹبال کے سب سے بڑے اعزاز کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

ارجنٹینا مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجانے کی کوشش کرے گا، جبکہ سپین کا ہدف عالمی چیمپئن بن کر ایک بار پھر تاریخ رقم کرنا ہے۔ دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

فائنل مقابلہ دنیا بھر میں کروڑوں شائقین کی توجہ کا مرکز ہوگا۔ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ شائقین کو نوے منٹ میں عالمی چیمپئن کا فیصلہ ہونے کا بے چینی سے انتظار ہے۔

ٹیگز: