Wed, September 16, 2026

لیبیا کے مسلح افواج کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا باضابطہ دورہ، دفاعی تعاون پر زور

لیبیا کے مسلح افواج کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا باضابطہ دورہ، دفاعی تعاون پر زور

راولپنڈی: لیبیا کے مسلح افواج کے کمانڈر نے پاکستان کے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دونوں ممالک نے دفاعی، صنعتی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ لیبیا کے کمانڈر کی آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں، لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ ہفتار نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، جس سے پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

ٹیگز: