Wed, September 16, 2026

جنید صفدر کا ولیمہ آج جاتی امرا میں، 800 مہمانوں کی آمد متوقع، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  بھی شریک 

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب آج جاتی امرا فارم ہاؤس میں منعقد ہو رہی ہے۔ جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کے ولیمہ میں سیاسی، سماجی اور عسکری شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شرکت بھی متوقع ہے، جبکہ مجموعی طور پر 800 مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے۔
 ولیمہ کی تقریب کے لیے خصوصی انتظامات  کئے گئے ہیں۔ مہمانوں کی تواضع کے لیے سٹارٹر میں سوپ پیش کیا جائے گا، جبکہ کھانوں میں چکن دمپورہ، دیسی مرغ، امرتسری مٹن پلاؤ، بشیر دارالماہی کی فش شامل ہیں۔ اختتام پر دیسی گھی سے تیار کردہ گاجر کا حلوہ مہمانوں کو پیش کیا جائے گا۔

تقریب کے موقع پر جاتی امرا اور اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ مہمانوں کی آمد و رفت کو منظم رکھنے کے لیے انتظامیہ متحرک ہے۔

ٹیگز: