لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے آج جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، ملکی سکیورٹی معاملات اور دیگر اہم سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے ن لیگ رہنماؤں کو پاک-افغان معاہدے اور حالیہ سعودی عرب کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی اور سکیورٹی چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔