Wed, September 16, 2026

گل پلازہ میں خوفناک آگ، 1200 سے زائد دکانیں جل گئیں، عمارت کا ایک حصہ منہدم

گل پلازہ میں خوفناک آگ، 1200 سے زائد دکانیں جل گئیں، عمارت کا ایک حصہ منہدم

کراچی :کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں شدید آتشزدگی کے نتیجے میں گراؤنڈ فلور پر موجود تمام دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔ پلازے میں کل 1200 سے زائد دکانیں ہیں، جبکہ آگ کے اثر سے عمارت کے مختلف حصوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور عمارت کا ایک حصہ بھی گر چکا ہے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ کی تپش اور شدید دھویں کی وجہ سے عمارت کے اندر داخل ہونا انتہائی مشکل ہے، جبکہ تیسرے درجے کی آگ کے باعث عمارت کے پلر کمزور ہو گئے ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 20 فائر ٹینڈرز، 4 اسنارکل اور ایک واٹر باوزر کی مدد سے کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور آگ کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: