Wed, September 16, 2026

گل پلازہ میں بھیانک آگ، ہزار سے زائد دکانیں متاثر، عمارت کا ایک حصہ منہدم

گل پلازہ میں بھیانک آگ، ہزار سے زائد دکانیں متاثر، عمارت کا ایک حصہ منہدم

کراچی :کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی شدید آگ نے تباہی مچادی۔ پلازے کی گراؤنڈ فلور پر موجود تمام دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں، جبکہ پلازے میں ایک ہزار سے زائد دکانیں موجود ہیں۔ آگ کے باعث عمارت کے مختلف حصوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور عمارت کا ایک حصہ بھی گر چکا ہے، جس سے مزید خطرہ لاحق ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کو تیسرے درجے کی آتشزدگی قرار دیا گیا ہے۔ 20 فائر ٹینڈرز، 4 اسنارکل اور ایک واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور مزید نقصان کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: