Wed, September 16, 2026

رمضان المبارک کا چاند طلوع: پاکستان میں کل 19 فروری کو پہلا روزہ رکھنے کا باضابطہ اعلان

رمضان المبارک کا چاند طلوع: پاکستان میں کل 19 فروری کو پہلا روزہ رکھنے کا باضابطہ اعلان

پشاور : پاکستان میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں کل 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس کے دوران ملک کے مختلف مقامات سے موصول ہونے والی چاند کی شہادتوں کا بغور جائزہ لیا گیا۔ شہادتوں کی شرعی تصدیق کے بعد چیئرمین کمیٹی نے باقاعدہ طور پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

چاند کی رویت کے فیصلے میں درستگی کو یقینی بنانے کے لیے اجلاس میں اعلیٰ حکام اور تکنیکی ماہرین نے بھی شرکت کی، جن میں      وزارت مذہبی امور: ڈی جی حافظ عبدالقدوس،    سپارکو: نمائندہ شوکت اللہ،    محکمہ موسمیات: ڈاکٹر حسن علی بیگ۔    وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی: زین العابدین شامل تھے۔
اس اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں نمازِ تراویح کا اہتمام شروع کر دیا گیا ہے اور شہریوں نے ایک دوسرے کو ماہِ صیام کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔ حکومت کی جانب سے بھی رمضان کے حوالے سے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ٹیگز: