Wed, September 16, 2026

 صدر زرداری کا تاجکستان کے ثقافتی ہفتے کا افتتاح ، تاریخی تعلقات پر زور

 صدر زرداری کا تاجکستان کے ثقافتی ہفتے کا افتتاح ، تاریخی تعلقات پر زور

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں تاجکستان کے ثقافتی ہفتے کا افتتاح کیا اور تقریب میں شریک تاجک وزیر ثقافت اور دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ مختلف ثقافتی اسٹالز کا دورہ کیا۔ صدر نے اسٹالز میں نمائش شدہ ثقافتی اشیاء اور سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے تاریخی و ثقافتی روابط بہت مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے صدیوں سے شاہراہ ریشم کے ذریعے تجارتی اور ثقافتی طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ صدر نے تاجک وزیر ثقافت، سفیر اور وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگز: