Wed, September 16, 2026

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور تاجکستان نے عسکری تعاون کو بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی تعاون پر زور دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک وزیر دفاع نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان برادر ممالک ہیں اور دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ تاجک وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا۔

دورے کے دوران تاجک وزیر دفاع کو تینوں مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا۔

ٹیگز: