اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں PAMI سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کے مسائل پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم نے میڈیکل تعلیم کے معیار کو یقینی بنانے، کالجز کی فیسوں کے منصفانہ تعین اور ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں مستقبل کے چیلنجز کے لیے ماہر ہیلتھ پروفیشنلز کی تیاری پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ صحت، وزیرِ مملکت برائے خزانہ، پنجاب حکومت کے مشیر برائے صحت کے ساتھ ساتھ پی ایم ڈی سی، وزارتِ صحت اور PAMI کے صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان بھی شریک ہوئے۔