Wed, September 16, 2026

سیدہ آمنہ بتول کی فیفا کمیٹی میں شمولیت پاکستان کے لیے تاریخی پیشرفت

سیدہ آمنہ بتول کی فیفا کمیٹی میں شمولیت پاکستان کے لیے تاریخی پیشرفت

اسلام آباد: پاکستان کی ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فیفا کی ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں شامل کر دیا گیا، جسے ملکی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ تقرری پاکستان کے عالمی فٹبال منظرنامے میں مثبت کردار اور بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ سیدہ آمنہ بتول اس وقت پاکستان کی واحد نمائندہ ہیں جو فیفا کی مختلف کمیٹیوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ یہ کامیابی موجودہ حکومت کی فٹبال کے فروغ کے لیے جاری سنجیدہ اور مستقل کوششوں کا ثمر ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حال ہی میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ سے ملاقات میں ملک میں شفاف اور خودمختار فٹبال کے فروغ کے عزم کی توثیق کی۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے بھی وزیرِ اعظم کے اس عزم کو سراہا اور پاکستان میں فٹبال کی ترقی کی کوششوں کی تعریف کی۔

ٹیگز: