Wed, September 16, 2026

ٹرمپ اور اردوان میں رابطہ، ایران تنازع کے سفارتی حل پر زور

ٹرمپ اور اردوان میں رابطہ، ایران تنازع کے سفارتی حل پر زور

واشنگٹن/انقرہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، غزہ کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ترک صدر اردوان نے امریکی ہم منصب پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتکاری کو بھرپور موقع دیا جائے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی خطے میں امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ 
گفتگو میں غزہ کی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔ اردوان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ 
دونوں رہنماؤں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھی بات چیت کی۔ ترک صدر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کو علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔ 
ترکی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے،

ٹیگز: