اسلام آباد / انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک مکالمہ ہوا ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری حالیہ بحران اور بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔وزیراعظم پاکستان نے ایران پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملے اور برادر خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوس ناک حملوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین انتہائی اشتعال انگیزی کے باوجود زیادہ سے زیادہ صبر اور تحمل سے کام لیں۔مزید فوجی کارروائیاں خطے کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہیں، جس سے بچنا ناگزیر ہے۔