لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسٹریلیا میں سکواش کا عالمی ٹائٹل جیتنے والی پاکستانی کھلاڑی ثناء بہادر کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ثناء بہادر نے پی ایس اے چیلنجز تھری اوپن 2026 کی ٹرافی جیت کر ملک کا نام روشن کیا اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ثناء بہادر کی کامیابی پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کے لیے بھی حوصلہ افزا مثال ہے۔ وزیراعلیٰ نے سکواش پلیئر کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔