لاہور : پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور سے علیحدگی اور طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر بالواسطہ وضاحت دے دی۔
گزشتہ دنوں عائزہ کی جانب سے دانش تیمور کے ساتھ کچھ تصاویر انسٹاگرام سے ہٹانے یا تبدیل کرنے کے بعد مداحوں میں دونوں کے درمیان اختلافات سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔ مزید یہ کہ عائزہ دانش کے ایک حالیہ ڈرامےکے فائنل کی پریمیئر تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئیں۔
تاہم ایک فین پیج کے تبصرے پر عائزہ خان کے ردعمل سے عندیہ ملا کہ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی علیحدگی اور طلاق کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
اداکارہ کے ردعمل کے بعد مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا، اگرچہ سوشل میڈیا صارفین اب بھی ان کے اور دانش تیمور کے سوشل میڈیا پروفائل میں آنے والی تبدیلیوں پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔