Wed, September 16, 2026

عائزہ خان کا لیڈی ڈیانا کا انداز، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

عائزہ خان کا لیڈی ڈیانا کا انداز، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے یومِ آزادی کے موقع پر شہزادی ڈیانا کا مشہور انداز اپنانے کی کوشش کی، مگر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے سبز و سفید لباس میں فوٹو شوٹ شیئر کیا، جس میں وہ شہزادی ڈیانا کے آئیکونک انداز میں نظر آئیں۔ تاہم، سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کی کہ وہ پاکستان کی آزادی کے دن پر برٹش رائلز کی نقل کر رہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، "اگر کسی کو کاپی کرنا تھا تو فاطمہ جناح کو کرتیں، یہ جشنِ آزادی ہے!"۔

ٹیگز: