Wed, September 16, 2026

مری میں شدید بارشوں کی وجہ سے سکول دو دن بند رہیں گے

مری میں شدید بارشوں کی وجہ سے سکول دو دن بند رہیں گے

مری : مری میں حالیہ تیز بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے منگل 19 اگست اور بدھ 20 اگست کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اعلان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کیا ہے تاکہ طلباء اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مری میں بارشوں کے باعث ندی نالے طغیانی پر آ گئے ہیں اور کہوٹہ، جی پی او چوک اور مال روڈ پر پانی جمع ہو کر تالاب کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ دوسری طرف گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مری اور ایبٹ آباد کو ملانے والی سڑک بند ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مری نے شہریوں اور سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارش کے دوران ندی نالوں سے دور رہیں کیونکہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں مزید شدید بارش کا امکان ہے۔ انتظامیہ نے کلاؤڈ برسٹ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ بھی جاری کر رکھا ہے۔

عوام سے درخواست ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ٹیگز: