Wed, September 16, 2026

امریکا کی طاقت محدود ہے، ایران کے بعد چین سے تصادم نہ کرے: لوکاشینکو

امریکا کی طاقت محدود ہے، ایران کے بعد چین سے تصادم نہ کرے: لوکاشینکو

منسک : بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا ہے کہ اگر امریکا ایران کے مقابلے میں مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے تو اسے چین جیسے طاقتور ملک کے ساتھ بھی تصادم سے گریز کرنا چاہیے۔

روسی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ حقیقت واضح کی ہے کہ امریکا کو جس قدر مضبوط سمجھا جاتا ہے، وہ اس معیار پر پورا نہیں اترتا۔ ان کے مطابق اگر واشنگٹن ایران جیسے ملک کا دباؤ برداشت نہیں کر سکتا تو چین جیسی عالمی طاقت کے سامنے اس کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔

بیلاروسی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کے اہم اسٹریٹجک مفادات تیل اور گیس کے وسائل پر کنٹرول سے جڑے ہوئے ہیں اور وہ ان اہداف کے حصول کے لیے مختلف حکمت عملی استعمال کرتا ہے۔

خود کو “آمر” قرار دینے کے امریکی بیانیے پر ردعمل دیتے ہوئے لوکاشینکو نے کہا کہ وینزویلا، کیوبا اور مشرق وسطیٰ میں امریکی اقدامات دراصل حقیقی آمریت کی مثال ہیں۔ ان کے مطابق امریکا خود کو جمہوریت کا علمبردار ظاہر کرتا ہے لیکن وہاں نہ مکمل جمہوری نظام موجود ہے اور نہ انسانی حقوق کی مکمل پاسداری۔

انہوں نے مغربی انسانی حقوق کے دعوؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ امریکا نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایک خودمختار ملک میں ہزاروں کلومیٹر دور واقع ایک اسکول کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔
 
 
 

ٹیگز: