Wed, September 16, 2026

طلبا کو ہیٹ ویو سے بچانے کیلئے پنجاب میں جلد تعطیلات پر غور

طلبا کو ہیٹ ویو سے بچانے کیلئے پنجاب میں جلد تعطیلات پر غور

لاہور:موسم کی شدت نے سکول جانے والے بچوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مئی اور جون میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیش گوئی کے بعد پنجاب حکومت بچوں کی حفاظت کے لیے سکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات 15 مئی سے شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے، جو کم عمر بچوں کے لیے خاص طور پر خطرناک ہے۔ والدین اور اساتذہ دونوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد فیصلہ کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ بچوں کو بروقت آرام میسر آ سکے۔

PDMA نے سکولوں کو ہدایت دی ہے کہ جب تک چھٹیاں شروع نہیں ہوتیں، سکول کے اوقات صبح جلدی رکھے جائیں، طلبہ کو باہر دھوپ میں نہ نکالا جائے، اور پینے کے پانی کا خاص انتظام کیا جائے۔چھٹیوں کے دوران بچوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دھوپ سے بچیں، زیادہ پانی پئیں، اور زیادہ وقت گھر کے اندر گزاریں۔

ٹیگز: