اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹر (ایکس ) پر کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی کی روک تھام کے لیے 13 مرتبہ ڈیمارش کیا ہے لیکن کابل سے مثبت جواب نہیں ملا۔ انہوں نے بتایا کہ 2021 سے اب تک ملک بھر میں 3,844 پاکستانی شہید ہو چکے ہیں جن میں سول، فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران دہشتگردی کے 10,037 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں، تاہم بدقسمتی سے افغانستان اب بھارت کی پراکسی بن چکا ہے، جو خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے۔
وزیر دفاع نے زور دیا کہ پاکستان اپنی سلامتی کے لیے پرعزم ہے اور علاقائی امن کے قیام کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔
طالبان کے 2021سے اقتدار میں آنے کےبعد سے لیکر پاکستان میں امن اور افغانستان سے دراندازی کے لئے ھماری حکومت کی کوششوں کا تفصیلی جائزہ۔۔۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 17, 2025
1-وزیر خاجہ کے کابل وزٹ 4
2-وزیردفاع اور ISI وزٹ2
3-نمائندہ خصوصی 5وزٹ
4-سیکرٹری 5وزٹ
5- نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر 1وزٹ
6-جوائنٹ کوآرڈینیشن…