Wed, September 16, 2026

پنجاب میں اسکولوں کے موسم سرما کے نئے اوقات کا اعلان

پنجاب میں اسکولوں کے موسم سرما کے نئے اوقات کا اعلان

لاہور : محکمہ تعلیم پنجاب نے سردیوں کے دوران تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے نئے تدریسی اوقات کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ نئے اوقات 31 مارچ 2026 تک نافذ رہیں گے، جن کا مقصد سرد موسم میں بچوں کو زیادہ سردی سے بچانا اور تدریسی عمل کو بہتر طریقے سے جاری رکھنا ہے۔

نئے اوقات کار کے مطابق

لڑکوں کے سنگل شفٹ اسکول: پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک، جبکہ جمعہ کو چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہو گی۔
لڑکیوں کے سنگل شفٹ اسکول: پیر سے جمعرات تک صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک، اور جمعہ کو چھٹی 12:15 بجے ہو گی۔
ڈبل شفٹ اسکولوں میں لڑکوں کی پہلی شفٹ: پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے سے 12:45 بجے تک، جبکہ جمعہ کو یہ شفٹ 12:30 بجے ختم ہو گی۔ دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر 1:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک، اور جمعہ کو 2:00 بجے شروع ہو کر 5:00 بجے ختم ہو گی۔
ڈبل شفٹ اسکولوں میں لڑکیوں کی پہلی شفٹ: پیر سے جمعرات تک صبح 8:30 بجے سے 12:30 بجے تک، اور جمعہ کو 12:15 تک ہو گی۔ دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک 12:45 بجے سے 4:45 بجے تک، اور جمعہ کو 1:45 بجے سے 4:45 تک ہو گی۔
محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ ان نئے اوقات کا مقصد طلبہ کو سردی سے محفوظ رکھنا اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانا ہے تاکہ بچے اپنی پڑھائی میں پوری توجہ دے سکیں۔

ٹیگز: