Wed, September 16, 2026

پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی، صبح 8:45 سے پہلے کھلنے پر پابندی

پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی، صبح 8:45 سے پہلے کھلنے پر پابندی

لاہور: محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کی شدت کے باعث سرکاری اور نجی اسکولوں کے کھلنے کے اوقات میں تبدیلی کر دی ہے۔ اب پنجاب بھر کے تمام اسکول صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد بچوں کو اسموگ کے مضر اثرات سے بچانا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق یہ پابندی لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ اس کے تحت کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز بھی 8:45 بجے سے پہلے کھلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ 3 نومبر 2025 سے لے کر 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔

اگر کوئی اسکول اس پابندی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے پہلی بار ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور دوبارہ خلاف ورزی کرنے پر یہ جرمانہ 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک بڑھ جائے گا۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب، عمران حامد شیخ نے کہا کہ اسموگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ عوام کی صحت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ٹیگز: