Wed, September 16, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مذہبی ہم آہنگی پر بات چیت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مذہبی ہم آہنگی پر بات چیت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی نے ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اور بے گناہ افراد کو فوراً رہا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی طے پایا کہ کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا، لیکن شرپسندوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، اور قائد اعظمؒ کے پاکستان میں شرپسند عناصر اور انتہاء پسندوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدامنی اور انتہاء پسندی پھیلانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

علامہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن، رواداری اور بھائی چارے کے قیام کے لیے وہ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ٹیگز: