Wed, September 16, 2026

شمالی وزیرستان: میر علی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: میر علی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان : شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 4 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، ایک دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی لے کر سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔ اس کے بعد تین اور دہشت گرد کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے انہیں کیمپ کے باہر ہی مار ڈالا۔

سکیورٹی فورسز نے کہا کہ اس حملے میں ان کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا، اور الحمدللہ فورسز کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران افغان طالبان کے حامی 88 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا گیا ہے۔

سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ان کی کارروائیاں جاری رہیں گی، اور پاکستان کی فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنی مہم جاری رکھیں گے۔

ٹیگز: