Wed, September 16, 2026

ایپل 2026 میں متعارف کرائے گا اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون

ایپل 2026 میں متعارف کرائے گا اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون

واشنگٹن : ایپل 2026 میں اسٹینڈرڈ آئی فون 18 کی بجائے صرف آئی فون 18 پرو ماڈلز کے ساتھ اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کا مقصد ملازمین پر دباؤ کم کرنا اور کمپنی کی آمدنی میں اضافہ کرنا بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، فولڈ ایبل آئی فون بک سٹائل ہوگا، جسے صارفین کسی کتاب کی طرح کھول اور بند کر سکیں گے۔ کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا اور بیٹری کی کارکردگی اعلیٰ سطح کی ہوگی۔

آئی فون 18 کی دیگر سیریز جیسے اسٹینڈرڈ 18، 18 ایئر اور 18 ای مارچ سے مئی 2027 کے درمیان جاری کی جائیں گی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون 7.9 سے 8.3 انچ کے درمیان ہوگا، لچکدار OLED ڈسپلے سے لیس ہوگا، اور ہزاروں بار کھولنے بند کرنے کے بعد بھی محفوظ رہے گا۔ اس میں نیا طاقتور پراسیسر اور جدید کیمرا سسٹم بھی شامل ہوگا۔

ممکنہ قیمت کی بات کی جائے تو رپورٹس کے مطابق یہ تقریباً 2100 سے 2500 ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: