Wed, September 16, 2026

منشیات شہروں تک کیسے پہنچتی ہے؟ سپریم کورٹ میں جسٹس جمال مندوخیل کے سخت سوالات

منشیات شہروں تک کیسے پہنچتی ہے؟ سپریم کورٹ میں جسٹس جمال مندوخیل کے سخت سوالات

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں منشیات کیس کے ملزم کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے منشیات کی روک تھام میں ناکامی پر سرکاری اداروں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پوچھا کہ منشیات بارڈر پر کیوں نہیں روکی جاتی اور یہ سینکڑوں کلومیٹر اندر شہروں تک کیسے پہنچ جاتی ہے؟

جسٹس مندوخیل نے کہا کہ ٹنوں کے حساب سے منشیات ملک میں داخل ہو رہی ہے جبکہ بلوچستان کے تین اضلاع میں منشیات کی کاشت جاری ہے۔ 

عدالت نے اے این ایف کو ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے کی ہدایت کی اور کوریئر کمپنی کے منیجر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کر دی۔

ٹیگز: