Wed, September 16, 2026

'سرو کا درخت ایشیا کا قدیم ترین جاندار ہے'، ایرانی صدر نے ساڑھے چار ہزار سال پرانے ورثے کی تصویر شیئر کر دی

'سرو کا درخت ایشیا کا قدیم ترین جاندار ہے'، ایرانی صدر نے ساڑھے چار ہزار سال پرانے ورثے کی تصویر شیئر کر دی

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر ایران میں موجود ساڑھے چار ہزار سال پرانے 'سرو' کے درخت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دنیا کی توجہ ایران کی بے مثال اور قدیم تاریخ کی طرف مبذول کروائی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ 'سرو' کا یہ درخت اِس وقت پورے ایشیا کا قدیم ترین جاندار ہے۔

ایرانی صدر نے اس تاریخی ورثے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا کہ یہ درخت اس دھرتی کی گواہی دیتا ہے جو آج سے ساڑھے چار ہزار سال پہلے بھی "ایران" کے نام سے ہی جانی جاتی تھی، جو اس ملک کے گہرے تاریخی تشخص کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بین الاقوامی سطح پر سربراہانِ مملکت کی جانب سے ایسے تاریخی اور نایاب اثاثوں کو سفارتی اور ثقافتی فخر کے طور پر پیش کیا جاتا رہا ہے، جس کی ایک مثال چینی صدر کا وہ اقدام بھی ہے جب انہوں نے امریکی صدر کے دورۂ چین پر انہیں اپنے ملک کے ایک انتہائی نایاب اور تاریخی حکومتی باغ کا دورہ کرایا تھا۔ ایرانی صدر کی اس پوسٹ کو بھی ایران کے قدیم تمدن کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی ایک کڑی دیکھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: