Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10: راولپنڈی میں کرکٹ کی رونقیں بحال، مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین

پی ایس ایل 10: راولپنڈی میں کرکٹ کی رونقیں بحال، مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا رنگا رنگ میلہ ایک بار پھر راولپنڈی میں سجا، جہاں میچ کے آغاز سے قبل ایک پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور وطن کے لیے جان دینے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی اس موقع پر خصوصی شرکت کی۔ جیسے ہی قومی ترانہ بجایا گیا، اسٹیڈیم "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھا اور فضا قومی پرچموں سے سج گئی۔

اس موقع پر دلکش آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، جس نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔ شائقین کا جذبہ دیدنی تھا اور ہر چہرہ وطن سے محبت کی عکاسی کر رہا تھا۔

پی ایس ایل کا یہ آغاز ثابت کرتا ہے کہ کرکٹ صرف تفریح نہیں بلکہ قومی یکجہتی اور جذبہ حب الوطنی کا ذریعہ بھی ہے۔

 
 

ٹیگز: