Wed, September 16, 2026

"معرکہِ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دی"؛ شوبز ستاروں کا پاک فوج کو شاندار خراجِ تحسین، مسلح افواج کو ملکی سلامتی کا ضامن قرار دیدیا

کراچی / لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے "معرکہِ حق" کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے شوبز برادری کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی بقا اور سلامتی کی سب سے مضبوط ضامن ہے، جس کی بدولت آج پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔
 فنکاروں نے "مضبوط فوج، محفوظ پاکستان" کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ فوج کا مضبوط ہونا ملکی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ شوبز ستاروں نے معرکہِ حق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "ہماری غیور فوج نے اس معرکے میں بھارت کو دھول چٹا کر ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا اور پوری قوم کا سر فخر سے اونچا کر دیا۔"
 فنکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر مشکل گھڑی میں پوری شوبز برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

ٹیگز: