Wed, September 16, 2026

کرکٹ فینز کیلئے خوشخبری! پی ایس ایل 10 کی رونقیں پھر سے بحال ہونے کو ہیں

کرکٹ فینز کیلئے خوشخبری! پی ایس ایل 10 کی رونقیں پھر سے بحال ہونے کو ہیں

لاہور: طویل انتظار کے بعد پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق لیگ کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہونے جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ میچز لاہور اور راولپنڈی کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے اور 25 مئی تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کا ایڈیشن اس وقت روک دیا گیا تھا جب 8 مئی کو بھارتی جارحیت کے باعث راولپنڈی سٹیڈیم کے قریب ایک ڈرون گرا تھا۔

اب حالات میں بہتری اور جنگ بندی کے بعد پی سی بی نے دوبارہ کرکٹ کے میدان آباد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد جلد باضابطہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

ٹیگز: