Wed, September 16, 2026

مودی کی پالیسیوں کا ردعمل ،بھارتی وزرا کی حفاظت میں اضافہ

مودی کی پالیسیوں کا ردعمل ،بھارتی وزرا کی حفاظت میں اضافہ

نئی دہلی : بھارت میں حالیہ ناکامی کے بعد حکومتی وزرا اور سیاستدان اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں بھارتی حکومت نے دہلی پولیس کو اہم رہنماؤں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر اعلی دہلی اور سیکرٹری خارجہ وکرم مسری سمیت متعدد اہم حکومتی رہنماؤں کو اضافی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، جے پی نادا، بھوپندر یادیو، نیشی کانت دوبے اور سدھنشو ترویدی جیسے بی جے پی رہنماؤں کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی جنگی پالیسیوں اور آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد پیدا ہونے والے عوامی غصے نے حکومتی رہنماؤں کے لیے خطرات پیدا کر دیے ہیں۔ اس صورتحال میں سکیورٹی میں اضافے کا فیصلہ عوامی ردعمل کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ٹیگز: