Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف آج اہم اجلاس میں قومی کفایت شعاری پالیسی پر غور کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج اہم اجلاس میں قومی کفایت شعاری پالیسی پر غور کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آج دوپہر اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے، جس میں ملک کی موجودہ معاشی اور انتظامی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دی جائے گی اور عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم، اسکول و کالجز کی کلاسز آن لائن اور سرکاری رابطوں کے لیے زوم کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا۔

ٹیگز: