Wed, September 16, 2026

کراچی:سی ٹی ڈی کی کامیابی ، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ ہلاک

کراچی:سی ٹی ڈی کی کامیابی ، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ ہلاک

کراچی : کراچی میں سی ٹی ڈی نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف ایک بڑا آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن ملیر میں مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت سہیل بلوچ عرف "گرک" کے طور پر ہوئی، جو بی ایل اے کے الفتح اسکواڈ کا اہم کمانڈر تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق سہیل بلوچ متعدد دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور اسلحہ و لاجسٹک معاونت فراہم کرنے میں ملوث تھا۔ اس نے خضدار میں ڈپٹی کمشنر پنجگور زاکر بلوچ کی ہلاکت اور دیگر دہشت گرد حملوں میں 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو ہلاک کرنے میں حصہ لیا۔

سہیل بلوچ کی ہلاکت بی ایل اے کے نیٹ ورک کے لیے بڑا دھچکا ہے اور اس کارروائی سے کراچی میں ممکنہ بڑے حملے کو ناکام بنایا گیا۔

ٹیگز: