Wed, September 16, 2026

آپریشن "غضب للحق" ،پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے جاری

 آپریشن

راولپنڈی : پاک فوج نے آپریشن "غضب للحق" کے تحت افغانستان میں افغان طالبان کے ٹھکانوں پر کامیاب فضائی حملے کیے ہیں۔ 16 مارچ کی شب کابل اور ننگر ہار میں کارروائیوں میں طالبان کے اہم فوجی مراکز، ایمونیشن اسٹورز اور ٹیکنیکل ساز و سامان تباہ کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کابل میں حملے کے بعد ہونے والے بڑے دھماکے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ بارودی ذخائر بہت بڑے تھے۔ ننگر ہار میں بھی چار مقامات پر کارروائی کی گئی اور طالبان کے ملٹری اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کو تباہ کیا گیا۔

پاک فوج نے کہا ہے کہ یہ آپریشن اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہے گا اور طالبان کے دعوے بے بنیاد ہیں۔

ٹیگز: